میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی مار دوں، شیخ رشید


راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو میں نور مقدم کے ملزم کو گولی مار دوں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا مشن نالہ لئی کی تعمیر ہے اور نالہ لئی بنے گا تو ارد گرد کے لوگ سکون سے رہیں گے۔

نور مقدم کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور اگر میرا بس چلے تو نور مقدم کے قاتل کو گولی مار دوں۔ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ ن سے ش نکلے گی۔ خطرات ہیں لیکن میں ڈرنے والا بالکل نہیں ہوں مجھ پر تین بار پہلے حملہ ہو چکے ہیں۔ ہم فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ایف بی آر کی بہترین کارکردگی پر تعریف

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا نے عمران خان کے لاک ڈاون کو سراہا ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔

پاک چین دوستی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستانی قوم چین پر اعتماد کرتی ہے جبکہ بعض طاقتیں پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں