سابق چیئرمین اسٹیل ملز 12 سال بعد عدم ثبوت پر بری


کراچی: اسٹیل ملز کرپشن کیس میں سابق چیئرمین کو 12 سال بعد عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔

احتساب عدالت نے اسٹیل ملز کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چئیرمین معین آفتاب کو 12 سال بعد باعزت بری کر دیا۔ معین آفتاب کے بری ہونے کا مختصرفیصلہ احتساب عدالت نے سنایا۔

سابق چئیرمین معین آفتاب پر 31 کروڑ روپے خرد برد کرنے کا الزام تھا اور سال 2012 سے معین آفتاب احتساب عدالت کے ریفرنس میں بطور ملزم پیش ہو رہے تھے۔

31 کروڑ روپے کی رقم خردبرد کرنے پر معین آفتاب ڈھائی سال سے زائد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی حراست میں رہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران 22 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی مار دوں، شیخ رشید

الزامات پرعلیحدہ علیحدہ 10 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ سال 2009 میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسٹیل مل کرپشن پر از خود نوٹس لیا تھا۔


متعلقہ خبریں