دنیا میں کورونا کی نئی لہر بھارتی نااہلی سے پھیلی، فواد چوہدری


لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا کی نئی لہر بھارتی نااہلی کی وجہ سے پھیلی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر ہندوستان سے آئی ہے اور ہندوستان کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پوری دنیا نئی کورونا سے متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعت بند کی تو ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا اور لاک ڈاؤن سے عام لوگوں کا روزگار چھن جائے گا۔ جب معیشت اوپر جا رہی ہے تو لاک ڈاؤن کرنا نامناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی مار دوں، شیخ رشید

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر صنعت کو کھولے۔ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد کیا ہوتا تو آج یہ حالت نہ ہوتی جبکہ صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاق کی ہدایت کے بغیر ایسے فیصلے نہیں کر سکتی۔ کراچی میں کرفیو جیسے حالات نہیں ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں