کورونا: کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم ذمہ دار ہوں گے، بلاول


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا سمیت عوام کی صحت اور زندگی پر بھی سیاست کرنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 30 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کی شرح بہت زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں سندھ کی مدد کرنے کے بجائے ہمارا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت کو پتہ تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث سندھ حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

آزاد کشمیر میں زیادہ پیسے والے وزیراعظم اور اسپیکر بنیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت پر آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں وفاقی وزیر نے پیسے بانٹے، ماضی میں کبھی کشمیر کی تاریخ میں بھی اس طرح کی دھاندلی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی حکومت میرے جیالوں کو پکڑے یہ برداشت نہیں کریں گے، نہ ماضی میں پیپلزپارٹی نے سیاسی انتقام برداشت کیا نہ آج کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آزاد کشمیر میں علما کی نشست کے لیے سابق طالبان نمائندے کو نامزد کیا، اس فیصلے سے دنیا میں بہت غلط تاثر جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں