جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں فل کورٹ بننے کا امکان

عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ  ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کہ ڈاکٹرز نے قاضی فائز عیسیٰ کا گھر پر علاج جاری رکھا تاہم مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوک ھانسی کے باعث سانس لینے میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے گھر پر ہی آئیسولیٹ کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں