سندھ: کورونا سے مزید 30 افراد جاں بحق، 2 ہزار 772 متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سندھ میں مزید 30 افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار 772 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 1221 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 108 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار ہو گئی ہے جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 82 ہزار848 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 2200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 791 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں