احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر احسن اقبال نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا سے متاثر ہو گئی تھیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان ن لیگ نے لکھا کہ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے عوامی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں