امریکہ کو اڈے دینے کا باب بند ہو چکا، معید یوسف

پاکستان افغان مہاجرین کو قبول کرنیکی پوزیشن میں نہیں، معید یوسف

وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ کو اڈے دینے کا باب بند ہو چکا ہے، پاکستان کے مفاد میں جو بہتر ہو گا وہ قدم اٹھائیں گے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی خلا پیدا ہو رہا ہے، پاکستان مزید افغان پناہ گزینوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

معید یوسف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ افغانستان میں سیاسی، معاشی، معاشرتی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کو زیادہ قریب ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے دورے پر روانہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں ہے جو پاکستان کیلئے خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں