افغانستان کے 3 بڑے شہروں میں طالبان داخل

افغانستان کے 3 بڑے شہروں میں طالبان داخل

فائل فوٹو

کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔

افغان اسپیشل فورسز کے دستے لشکر گاہ کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فوج کی وحشیانہ فائرنگ، 250 سے زائد فلسطینی زخمی

افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے ہزاروں افغان بے گھر ہو چکے ہیں اور قندھار میں گزشتہ 20 سال کی بدترین لڑائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہرات میں یواین کمپاونڈپرحملےمیں ایک گارڈ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےتھے جس کے باعث شہر میں تمام سفارتی کمپاؤنڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران طالبان نے کئی اہم سرحدوں اور تجارتی راہداریوں سمیت ملک کے 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز