طالبان امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار

فائل فوٹو


کابل: افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر نے کابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ہمارے مستقبل کو ماضی جیسا بنانا چاہتے ہیں اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی تک انہیں امن عمل میں شامل نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اگلے 6 ماہ میں افغانستان میں سیکیورٹی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کے جنگلات میں لگی آگ ممکنہ سازش قرار

اشرف غنی نے کہا کہ افغان شہری کچھ حصوں میں حکومت سے خوش نہیں ہیں لیکن آئین کو صحیح طریقے سے نافذ کر کے لوگوں کو مطمئین کریں گے۔

واضح رہے کہ طالبان افغانستان کے مزید تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔

افغان اسپیشل فورسز کے دستے لشکر گاہ کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں