پشاور: پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم پر حملہ

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگ گئی، اسد عمر

پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ حملہ کیا گیا۔ پولیو ٹیم بحفاظت واپس اپنے سینٹر پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا تھا اور آج اس مہم کا تیسرا روز ہے۔ مہم کے دوران 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ٹیموں کی حفاظت کے لیے 26 ہزار 719 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔


متعلقہ خبریں