لاک ڈاؤن سے اپنی معیشت تباہ نہیں کریں گے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے، عوام کو چاہیے کہ احتیاط کریں تاکہ ملک کو مشکل وقت سے نکالا جائے۔

عوام کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے درست فیصلوں کی بدولت کورونا کے باجود ہماری معیشت بہتر رہی۔

عمران خان نے عوام سے گزارش کی کہ جہاں لوگوں کی بھیڑ ہو وہاں ماسک کا استعمال کریں، ماسک پہننے سے کورونا پھیلنے کے70 فیصد امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس سے اپنی معیشت بچا لیں، دیہاڑی دار، ریڑھی والے اور مزدور کیسے گزارا کریں گے۔

عمران خان نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کی وجہ آپ اپنے غریبوں کو کیسے بچائیں گے، جن کے بچے بھوکے ہوں گے کیا وہ گھر بیٹھ جائیں گے؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکمت عملی اس مشکل وقت سے نکلنا ہوگا، لاک ڈاؤن کرکے ہم اپنی معیشت تباہ نہیں کر سکتے۔


متعلقہ خبریں