افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کو ایسے دیکھا جیسے میری بیٹی ہو، وزیراعظم

ای ووٹنگ سے اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ کر سکیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کو ایسے دیکھا جیسے میری بیٹی ہو۔

’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس میں پولیس نے کئی گھنٹے کی فوٹیج دیکھی، ٹیکسی ڈرائیورز کو ڈھونڈ نکالا، افغان ہمارے بھائی ہیں، کیس میں انصاف ہو گا۔

افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں لاپتہ ہوئی تھی، شیخ رشید

افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی،ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ ہیں، وزیرداخلہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مؤقف اور تحقیقات میں سامنے آنے والی باتوں میں ہم آہنگی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی سے متعلق سیف سٹی کیمروں کی تفصیل موجود ہے، جس ٹیکسی پرسفیرکی بیٹی نے سفر کیا اس ٹیکسی اور ڈرائیور کی معلومات موجود ہیں لیکن افغان سفیرکی بیٹی کے مؤقف،کیمرہ فوٹیج اور ٹیکسی ڈرائیورکے بیان میں ہم آہنگی نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سفیرکی بیٹی کے مطابق انہیں ٹیکسی میں ڈال کر اغوا کیا گیا اور تشدد کیا گیا جب کہ کیمرے کی فوٹیج کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی ٹیکسی میں خود آرام سے بیٹھی ہیں، پولیس نے ٹیکسی ڈرائیورسے تفتیش کی اور تمام ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے، تفتیش اور افغان سفیر کی بیٹی کے مؤقف میں تضاد ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افغان سفیر واپس چلے گئے ہیں اور اب تصدیق کیلئے ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، افغانستان سے ایک ٹیم آرہی ہے ہم انہیں تمام معلومات فراہم کریں گے۔

بھی پڑھیں: میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی ماردوں


متعلقہ خبریں