وزیراعظم نے ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی


وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی۔

’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں سے کورونا تیزی سے پھیلتا ہے۔ بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن ہونے تک اسکول نہیں کھولنے چاہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تین کروڑ سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کر چکے ہیں ۔

لاک ڈاؤن سے اپنی معیشت تباہ نہیں کریں گے، وزیراعظم

اس سے قبل کورونا کی چوتھی لہر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس پھیلنے شرح کم ہوجاتی ہے۔

سندھ میں لاک ڈاون سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاوَن ٹھیک فیصلہ ہے،اس سے کورونا کیسز کے پھیلاوَ میں کمی آتی ہے۔


متعلقہ خبریں