افغانستان: قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملے، فضائی آپریشن معطل

افغانستان: قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملے، فضائی آپریشن معطل

قندھار: افغانستان کے شہر قندھار کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ راکٹ حملوں کے باعث فضائی آپریشن (فلائٹ آپریشن) معطل ہو گیا ہے۔

افغانستان: طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے جنوب میں واقع شہر قندھار ایئرپورٹ پر تین راکٹ داغے گئے جن میں سے دو نے رن وے کو نقصان پہنچایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قندھارقندھار ایئرپورٹ پر تین راکٹ داغے گئے جن میں سے دو نے رن وے کو نقصان پہنچایا ہے۔ قندھار ایئرپورٹ کے چیف مسعود پشتون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

مسعود پشتون کے مطابق متاثر ہونے والے رن وے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور غالب امکان ہے کہ اتوار کو کسی بھی وقت فلائٹ آپریشن بحال کردیا جائے گا۔

افغانستان کے مسئلے پر ہم پہ بہت بڑا پریشر آئے گا، وزیراعظم

سول ایوی ایشن اٹھارٹی کابل کے اعلیٰ حکام نے بھی ایئرپورٹ کو راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے اور رن وے کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

قندھار شہر سے گزشتہ چند دنوں کے دوران افغان فورسز اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والی لڑائی کے حوالے سے متعدد خبریں عالمی ذرائع ابلاغ میں آچکی ہیں۔

افغانستان کے 3 بڑے شہروں میں طالبان داخل

افغانستان کے شہر قندھار ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے کہ جب صوبہ ہرات کے ایئرپورٹ سے بھی فلائٹ آپریشن معطل ہو چکا ہے کیونکہ وہاں ہونے والی لڑائی نہایت شدت اختیار کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں