اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،600گھر قرنطینہ قرار

فائل فوٹو


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔40 سے زائد گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسلام آباد میں کل 600 گھروں کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔ کل 600 گھروں میں دو ہزار مثبت کیسز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام گھروں پر سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہیں۔ تمام گھروں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کورونا مثبت آنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔

اعلامیے کے مطابق سیکٹر جی ٹین تھری کی چار گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ سیکٹر ایف الیون تھری کی دو، جی13ٹو کی7، ای الیون فور کی تین، آئی ٹین ٹو کی دو، جی نائن فور کی دس، آئی ایٹ فور کی چار، آئی ٹین ون کی دس اور جی پندرہ کی ایک گلی کو سیل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیسزکی شرح دیکھتے ہوئے دیگر علاقوں کو بھی سیل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 87 ہزار 699 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں کل 803 اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں