دنیامیں رہنےکیلئےپاکستان سب سے سستاملک ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں رہنے کیلئے پاکستان سب سےسستا ملک ہے۔

’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئےسب سے بڑامسئلہ مہنگائی ہے جس پر قابو پانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عالمی سطح پرتیل مہنگا ہونے کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درست فیصلے کرکے کورونا وائرس میں بھی اپنی معیشت اور عوام کو بچایا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے بھی کہا ہے کہ ورلڈ پاپولیشن ویو سٹڈی کے مطابق دنیا کے تمام ملکوں میں رہنے کے اخراجات کے مطابق پاکستان سستا ترین ملک ہے۔

سٹڈی میں گھر کے کرایہ، کھانے پینے، بجلی گیس کے بل، ٹیکس، صحت کی سہولتوں پر خرچ جیسی تمام چیزوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں