تیسرا ٹی ٹوئنٹی: بارش کے باعث پاک ویسٹ انڈیز میچ ختم کر دیا گیا


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا ہے۔

گیانا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش سے قبل ویسٹ انڈیز نے اننگز کی آٹھ گیندوں پر بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں ایک اور ویسٹ انڈیز نے اپنی پلئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔ بابراعظم الیون میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث روف کو شامل کیا گیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کو چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں