سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کینبرا: سابق آسٹریلوی اسپنرشین وارن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کی شرح میں اضافہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہرہ آفاق کرکٹر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرلیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ لیگ اسپنر اتوار کی صبح سے بہتر محسوس نہیں کررہے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا۔

کورونا ویکسین کی افادیت وقت گزرنے کے ساتھ کم ہو جاتی ہے؟

خبررساں ادارے کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تو انہوں نے ازخود فوری طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں