شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی تردید کر دی

فوٹو: فائل


اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی تردید کر دی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ استعفے کی خبر جعلی ہے، منظر سے غائب نہیں ہوں، ن لیگ ہمارا گھر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میری رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مشاورت میں سب کو اپنی اپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے۔ نوازشریف میرے قائد ہیں، تمام معاملات پر مشاورت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے ٹھیک حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم ہوتے۔

وزیر اعظم نے شہباز شریف کے دعویٰ کا جواب جمع کرا دیا

انہوں نے کہا کہ مشرف نے مجھے وزیراعظم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کارگل معاملے پر نوازشریف کو کہا پرویز مشرف کو امریکہ لے جائیں تاہم ایک دوست نے اس کی مخالفت کی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آج بھی کشکول لے کر دوسروں کے پاس کھڑی ہوتی ہے، ملک میں آج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا 2 مرتبہ مہمان بن چکا ہوں، عمران خان کا بس چلے تو انٹرویو ختم ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرا لے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سیاستدان سارے استعمال ہوتے ہیں،اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ کسی اور حکومت کو صرف 30 فیصد بھی حمایت حاصل ہوتی تو ملک بہت آگے نکل جاتا۔


متعلقہ خبریں