کورونا سے مزید 40 مریض جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8.61 ہوگئی

ُپاکستان: کورونا سے مزید 85 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 25 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 40 مریض انتقال کر گئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: ہوشیار: کورونا، ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک قسم کا انکشاف

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 21، خیبرپختونخوا 4 ہزار 468، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 628 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں


متعلقہ خبریں