لاک ڈاؤن کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈاکٹر سے رجوع کریں، مرتضیٰ وہاب


کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈاکٹرز سے ملاقات کریں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، شہری احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔ گزشتہ روز 2 لاکھ 11 ہزار لوگوں نے ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے فائدہ مند نہ ہونے کا تاثر ختم ہو رہا ہے جبکہ لوگوں کی آسانی کے لیے کراچی میں 250 ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

موبائل ویکسی نیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ویکسین کی سپلائی میں کمی نہیں ہے اور موبائل ویکسی نیشن کی سہولت شروع کی جا رہی ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ یومیہ سوا 2 لاکھ ویکسین لگا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ماسک پہننے اور ویکسین لگوانے پر آمادہ کرنا ہے تاکہ کورونا پر قابو پایا جا سکے۔ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈاکٹرز سے ملاقات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 40 مریض جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8.61 ہوگئی

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے۔ لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن میں صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں