نور مقدم کیس: ملزم کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مروا سکتا، وزیر داخلہ

فائل فوٹو


وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں جو کچھ کر سکتا تھا کیا، اب ملزم کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مروا سکتا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر کا والد اور ایک ڈارئیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا مجھے امید ہے ملزم ظا ہرجعفر کوسزا ئے موت ہوگی۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ملزم ظاہر جعفر نے نورمقدم نامی  لڑکی کو قتل کر دیا تھا۔ قاتل اور مقتولہ کی خاندانوں کے آپس میں تعلقات بھی ہیں۔

تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او محمد شاہد کے مطابق نور مقدم کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا۔ نور مقدم کے قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر کافی سخت ردعمل آیا۔

وزیراعطم عمران خان نے بھی اس کیس کا نوٹس لیا ہے اور انہیں تفتیش کے متعلق مکمل بریفنگ دی جاتی ہے۔

’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نورمقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں اور  کیس کی تمام تفصیلات لے لی ہیں۔

’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نورمقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں اور  کیس کی تمام تفصیلات لے لی ہیں۔

نورمقدم کیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم ظاہر جعفر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کی حد تک تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں