گلگت بلتستان میں سیاحوں کا داخلہ بند


گلگت بلتستان نے موسمی حالات کے سبب سیاحوں کی داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کمشنر دیامر استور ڈویژن نے بابوسرٹاپ اور تھور چیک پوسٹ پر تعینات افسران کو سیاحوں کو روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بابوسر اور تتا پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ بابوسر ٹاپ اور تھور چیک پوسٹ کو تمام سیاحوں کے لیے مکمل بند کیا جائے۔

ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے کی موسمی ایڈوائزری کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں مختلف سیاحتی مقامات کے اردگرد بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے وہاں موجود سیاحوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں چلاس اور دیگر قامات پر بارشوں اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے بعد مسافر اور سیاح  پھنس گئے تھے۔

شاہراہ قراقرم کی بندش سے سیاح اور مسافر جسن مین بچے اور خواتین بھی شامل ہیں پھنس کر رہ گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا سفر کرنے والےمحکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئیوں کو دیکھ کر اپنا پروگرام ترتیب دیں تاکہ ان کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 


متعلقہ خبریں