فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل


پشاور: کبیر احمد خان کو فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر اور مسعود اختر کو سیکریٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔

فاٹا ریجن کے صدر کو گورننگ بورڈ میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  فاٹا سے گورننگ بورڈ کے رکن کی مدت آٹھ اگست 2020 تک ہو گی۔

فاٹا ریجن کے انتخابات عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھے اورگزشتہ سال پشاورہائی کورٹ نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے انتخابات نہ کرانے پر ریجنل صدر کونوٹس بھی جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں