حکومت سندھ: شہید ملت کے صاحبزادے اکبر لیاقت کے اخراجات اٹھانیکا اعلان

حکومت سندھ: شہید ملت کے صاحبزادے اکبر لیاقت کے اخراجات اٹھانیکا اعلان

کراچی: شہید ملت اور ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات حکومت سندھ نے اٹھانے  کا اعلان کردیا ہے۔

اولمپین نوید عالم کے علاج پر آنیوالے اخراجات حکومت سندھ ادا کریگی، مرتضیٰ وہاب

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق اکبر لیاقت علی خان کے تمام طبی اخراجات سمیت روز مرہ کے اخراجات بھی حکومت سندھ اٹھائے گی۔

گلوکار شوکت علی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاسز سندھ منتقل

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اطہار بھی کیا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی گزشتہ دنوں اکبر لیاقت علی خان کی عیادت کی تھی۔

حکومت سندھ: براہ راست ویکسین خریدنے کی اجازت مل گئی

حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ دنوں اولمپین نوید عالم کے علاج کے بھی تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں