ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

fold

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی


کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 600 روپے ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 94 ہزار 822 روپے ہے۔

لاک ڈاؤن سے اپنی معیشت تباہ نہیں کریں گے، وزیراعظم

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری حجم مگر رواں سال مئی کے پہلے ہفتے کے بعد کم ترین رہا۔ 100 انڈیکس آج 397 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 453 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 456 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ بلند ترین سطح 47 ہزار 508 رہی۔ شیئرز بازار میں آج 9 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 65 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 308 ارب روپے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں