کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کے پی ایل کا فائنل آج کھیلا جائے گا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ 6 اگست اور فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میرپور رائلز مد مقابل آئیں گی۔

بھارتی دباؤ مسترد، بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کے پی ایل میں شرکت کا فیصلہ

مایہ ناز جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے جب کہ مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ تمام میچز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں