مظفرآباد: شہید نائیک غلام مصطفیٰ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


راولپنڈی: دہشت گردوں سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے نائیک غلام مصطفیٰ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید نائیک غلام مصطفیٰ کی تدفین ان کے آبائی علاقے دونہ چھتر، مظفرآباد میں کی گئی۔

شہید نائیک کی اس سے قبل نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پشاور: کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس وین پر حملہ، اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

اس موقع پر ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ رہائشی نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے تھے۔ شہید مظفرآباد کے رہائشی تھے۔

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن: سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں