ٹوکیو اولمپکس 2020 : دسویں روز بھی چین کی حکمرانی برقرار


ٹوکیو اولمپکس 2020 میں دسویں روز بھی چین کی حکمرانی برقرار ہے۔

23 جولائی کو شروع ہونے والے مقابلوں میں چائنیز ایتھلیٹس مجموعی طور پر انتیس گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں۔ امریکہ کا 22 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

اس کے علاوہ میزبان ملک جاپان سترہ میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا چودہ، روس بارہ اور برطانیہ گیارہ گولڈ میڈلز جیت چکا ہے۔

یوسین بولٹ کا زمانہ گیا، اب مارشل جیکب دنیاکے تیز ترین انسان

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس میں ہائی جمپ کے فائنل میں قطر اور اطلاوی ایتھلیٹ نے مشترکہ طور پر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر کے مرتضیٰ عیسی اور اٹلی کے گیان مارکو کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔

دونوں اتھلیٹس نے دو اعشاریہ تین سات میٹر ہائی جمپ لگایا جس کے بعد اولمپک منتظمین کی پیشکش پر دونوں کھلاڑیوں نے مشترکہ اولمپک چیمپین بننے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دونوں ایتھلیٹس کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔


متعلقہ خبریں