افغانستان: صدر اشرف غنی نے ملکی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیدیا


کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے جلد بازی میں انخلا کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال کا سامنا ہے۔

افغانستان کے 200 اضلاع پر طالبان کا کنٹرول

افغانستان کے مؤقر نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں طالبان کے بڑھتے ہوئے کنٹرول کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کردی۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کیے جانے والے انخلا کے باعث ملک کی سلامتی بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔

افغان صدر نے اپنے خطاب میں واضح طور پر خبردار کیا کہ جلد بازی میں افغانستان سے کیے جانے والے انخلا کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

افغانستان: طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے جنوبی اور مغربی حصے کے تین صوبوں میں سلامتی کی صورتحال انتہائی نازک ہے۔ ان علاقوں میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بھرپور شدت آچکی ہے۔

صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز بھی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان افغان امن عمل سے متعلق غلط بیانی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال تبدیل نہ ہونے تک امن عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔

افغانستان: قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملے، فضائی آپریشن معطل

افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال آئندہ چھ ماہ میں تبدیل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ افغان شہروں کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں