نیشنل ڈائیلاگ ملک کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

ملیکہ بخاری اپنے ہی رکن کے کتاب مارنے سے زخمی ہوئیں، شاہد خاقان عباسی

رہنما ن لیگ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ ملک کی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈائیلاگ سے پہلے اعتراف کرنا ہو گا کہ ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف الیکشن لڑنے کیلئے نااہل تھے، انہیں جیل ڈال دیا گیا، تین ہفتے میں کیا حکمتِ عملی بناتے؟

موجودہ حکومت میں بدعنوان وزرا موجود ہیں، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق مفاہمت پر نواز شریف راضی ہوں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف سے جو چیزیں منسوب کی گئی تھیں وہ انہوں نے خود غلط ثابت کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ایک بات سنی ہے کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چلنا چاہیے،ذاتی انا پر حکومتیں نہیں چلتیں، قومی مفاہمت تمام اداروں کے مابین ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز