شمالی وزیرستان: کلیئرنس آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: کلیئرنس آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے زنگو تئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

مظفرآباد: شہید نائیک غلام مصطفیٰ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوان شہید

دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز