سعودی عرب سے رہائی پانے والے قیدی پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی قیدی

فوٹو: فائل


لاہور : سعودی عرب سے رہائی پانے والی پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے سعودی عرب سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی واپس پہنچے ہیں۔ سعودی عرب سے 19 قیدی سرکاری خرچ پر جبکہ 9 قیدی ذاتی خرچ پر وطن واپس پہنچے ہیں۔

رہائی پانے والوں میں سے 7 قیدیوں کا تعلق ضلع مہمند سے ہے۔ جن میں حیات اللہ، زاہد خان، رحیم اللہ، عمران خان، غلام خان، محمد اسماعیل  اور عبیداللہ شامل ہیں۔

رہائی پانے والے قیدی ستراج خان کا تعلق لوئردیر جبکہ محمد زبیرکا تعلق سیالکوٹ سے ہے، رہائی پانے والوں میں سوات کے رحمت شاہ اور شبیر ، کرم سے تعلق رکھنے والے ارہب حسین شامل ہیں۔

رہائی پانے والے صفد اللہ باچا اور نہار احمد کا تعلق چار سدہ سے ہے جبکہ سعودی عرب سے رہا ہونے والے اکرام اللہ شاہ کا تعلق ہنگو سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر،کاروبار 8 بجے بند، ان ڈور کھانوں پر پھرپابندی

اس کے علاوہ مردان سے تعلق رکھنے والے عزت خان، پشاور کے سید محمد، ایبٹ آباد کے آصف رضا، لاڑکانہ کے غلام مرتضیٰ بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں، اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور ریجنل ڈاریکٹربھی ائرپورٹ پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزارتِ داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورے کے بعد سعودی ‏عرب سے وطن واپس پہنچنے والی قیدیوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔


متعلقہ خبریں