ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت نے ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب کی جانب سے ایک ارب 8 کروڑ روپے کی پلی بارگین توثیق کے لیے دائر درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے پلی بارگین کی منظوری دی۔ تفتیشی افسر سلمان اکبر 4 ملزمان کے ساتھ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ پلی بارگین جنید اصغر، بازید اصغر، محمد نعیم اور فاروق انصاری نے کی۔

ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مرضی سے پلی بارگین کر رہے ہیں اور نااہلی سمیت پلی بارگین کے نتائج سے بھی واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے رہائی پانے والے قیدی پاکستان پہنچ گئے

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ملزمان کے خلاف 2011 سے ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔ ملزمان پر جعلی سوسائٹی کے مختلف فیز بنا کر عوام کو لوٹنے کا الزام تھا۔

نیب کے مطابق ملزمان نے ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی لینے کے لیے درخواست ہی نہیں دی تھی۔


متعلقہ خبریں