بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا 254 اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت: اتر پردیش میں بھارتی طیارہ گر کر تباہ

پٹھان کوٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سریندر لمبا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج  کے ہیلی کاپٹر کے جھیل میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملنے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم پنجاب کے پٹھان کوٹ سے تقریبا 30 کلومیٹر دور واقع ہے۔


متعلقہ خبریں