ملہائیڈ میں بارش، پاک آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ شروع نہ ہو سکا


ڈبلن: ملہائیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش تیز ہوگئی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ شروع نہ ہوسکا۔

پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ  ڈبلن میں آج کھیلا جا رہا ہے، اس کے بعد آئرلینڈ  ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا دنیا کا گیارہواں ملک بن جائے گا۔

آئرلینڈ نے ون ڈے میں انگلینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کوشکست دی جس نے اس کے لیے ٹیسٹ اسٹیٹس کے حصول کی منزل آسان بنائی تاہم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنا کسی بھی ٹیم کے لیے کبھی اتنا آسان نہیں رہا، نیوزی لینڈ کو 26 سال اور 45 ٹیسٹ کھیلنے پڑے جبکہ بنگلہ دیش کو زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 34 ٹیسٹ کھیلنے پڑے تھے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ مزید پروان چڑھے گی۔


متعلقہ خبریں