تھرپارکر میں 5 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر میں 5 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر: سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کی وجہ سے 5 بچے دم توڑ گئے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 8 ہو گئی۔

تھرپارکر میں رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 353 تک پہنچ گئی اور اب بھی تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں 70 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث ہر سال سینکڑوں بچے دم توڑ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

سال 2019 میں 820، سال 2018 میں 505 بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ اسی طرح سال 2017 میں بھی 445 ، سال 2016 میں 479، سال 2015 میں 398 اور 2014 میں 326 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔

گزشتہ سال بھی تھرپارکر میں 800 سے زائد بچے دم توڑ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں