آئی ایم ایف نے 650 ارب ڈالرز فنڈز کی منظوری دے دی


کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے 650 ارب ڈالرز کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق فنڈز کی منظوری کے بعد پاکستان کو 2.8 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ 650 ارب ڈالر کا فنڈ 23 اگست سے فعال ہو گا۔ ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ملکوں کو اس میں سے 275 ارب ڈالر ملیں گے۔

ماہرین کے مطابق فنڈز میں سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے 2.8 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے اور  یہ رقم اگست کے آخر تک موصول ہو گی۔

آئی ایم ایف کےاضافی فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 ارب ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

عالمی مالیاتی فنڈ  سے ملنے والی یہ رقوم آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ نہیں ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 27 جولائی کو معاشی جائزے میں بھی 2.8 ارب ڈالر موصول ہونے کا امکان ظاہر کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی صورت میں بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاونٹ خسارے کو فنڈ کرنا آسان ہو گا۔


متعلقہ خبریں