وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بنے گی، کاروبار کی بھی تجویز ہے، شہبازگل


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بھی بنے گی اور اس کے کچھ حصوں کو عام پبلک کیلئے کھول کر منافع بخش کاروبار کا پرپوزل بھی آیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کچھ لوگ وزیراعظم ہاؤس کے لان اور کچھ دوسرے حصوں کو عام پبلک کے استعمال کے لئے کھول کر اس کو منافع بخش بنانےکی خبر پر تبصرہ کر رہے ہیں کہ اب یونیورسٹی نہیں بن رہی۔

شہبازگل نے کہا کہ ’ان کو خبر ہو کہ یونیورسٹی بھی بن رہی ہے۔ یہ پروپوزل اس کے علاوہ ہے۔ عمران خان قوم کے ایک ایک پیسے کی بچت کرنا چاہتے ہیں‘۔


متعلقہ خبریں