جن کی منتیں کرتے رہے وہ برتن توڑتے رہے، 3سال منتوں سے نکالے: پرویز الٰہی

مشورہ دونگا، عمل عمران خان کا ہوگا، دو منٹ میں اسمبلی توڑ دونگا، پرویزالٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم جن کی منتیں کرتے رہے وہ ہمارے ہی برتن توڑتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو کام کرنا ہوگا۔

پنجاب اسمبلی: ارکان اسمبلی استحقاق تر میمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور

ہم نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سے سے ارکان اسمبلی استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور کیے جانے کے بعد انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بل آئے ہم نے کبھی نہیں روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سال منتوں سے نکالے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اب ان کو جرات نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ حکومت اپنی گورننس درست کرے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ اب حکومت کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا۔

پرویز الٰہی کی آصف زرداری سے ملاقات: باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب منتوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کام کرکے دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب باقی عرصہ ڈلیور کر کے دکھائے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بل لاگو ہوچکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک دو بیوروکریٹس نے بات کا بتنگڑ بنایا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اب بل گورنر کے پاس نہیں جائے گا اور اس کا گزٹ نوٹی فکیشن ہم جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1122 کا ادارہ بنایا مگر بیورورکریسی اسے چلنے نہیں دے رہی تھی۔

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اس ادارے کو آزاد ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی جو چاہتی ہے وہ کرتی پھر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں