آگے بڑھنے سے متعلق شہبازشریف کا بیان خوش آئند ہے، فوادچوہدری


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آگے بڑھنے کے متعلق شہبازشریف کا بیان خوش آئند ہے۔ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن بڑی چیزوں پرحکومت اوراپوزیشن کومل بیٹھناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پرہماری تجاویز سے اختلاف ہے تواپنی تجاویزلائیں۔ ہم پارلیمنٹ کےاندرموجود لوگوں سےبات کریں گے، باہربیٹھنےوالوں سے نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز اور فضل الرحمان جیسے لوگ چاہتےہیں کہ سسٹم نہ چلے۔

انہوں نے کہا ہماراموقف ہےجوپارلیمنٹ کےاندرلوگ ہیں وہ پارٹی کولیڈ کریں۔ نواز شریف اور الطاف حسین پارٹی کی سربراہی نہیں کرسکتے۔

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنرکو وزیراعظم آزاد کشمیرنے لگایا تھا۔ پولیس اوربیوروکریسی بھی ن لیگ کی حکومت کےتابع تھی۔ ان تمام چیزوں کے باوجود ن لیگ نےکہا کہ دھاندلی ہوئی۔

کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے متعلق فواد چوہدری نے بتایا کہ وزرا اوروزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافےکومسترد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاوَس کو پرائیویٹ فنکشن کیلئے دینےکا فیصلہ موخرکردیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاوَس یونیورسٹی کیلئے32ارب روپے مختص کیےجاچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈرکوخط لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 61اشیاکی درآمدپرڈیوٹی معاف کی گئی ہے۔ کپاس کی امدادی قیمت 5ہزارروپےفی من مقرر کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں