اسلام آباد میں مبینہ قتل کی ایک اور واردات


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ طور پر قتل کی ایک اور واردات ہوئی ہے۔ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر معمر میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کیا اور جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

 نور مقدم کیس میں پولیس پر کوئی پریشر نہیں ہے، آئی جی اسلام آباد

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں معمر میاں بیوی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

اس ضمن میں تھانہ بنی گالہ نے اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے 74 سالہ میجر (ریٹائرڈ) شاہد رحمان اور ان کی اہلیہ کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمہ کے مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر ان کے والدین کو قتل کیا ہے۔

اسلام آباد: میاں بیوی نے تلخ کلامی پر ایک دوسرے کو گولیاں مار دیں

ابتدائی تفتیش کے حوالے سے پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ کہیں اپنی جانوں کی بازیاں ہارنے والے معمر میاں بیوی کو کھانے میں زہر تو نہیں دیا گیا ہے؟

پولیس نے جائے وقوع سے ملنے والے تمام ثبوت و شواہد کو اکھٹا کرلیا ہے جب کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے میاں بیوی کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔


متعلقہ خبریں