ریلوے میں سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

pakistan railway

فائل فوٹو


پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے کوروناویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے20سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

یکم ستمبرسےصرف 20سال سےکم عمر والےافراد بغیر ویکسین کےسفرکرسکیں گے۔ پاکستان ریلوےمیں یکم ستمبرسے کو ویڈ چارج لاگو ہوگا۔ مسافروں کو سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ جنوری 2022ء سے 20 سال سے اوپر نان ویکسینیٹڈ افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ اپریل 2022ء سے تمام نان ویکسینیٹڈ افراد کو ٹرین میں سفرکی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان ریلوے کا جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی درج ہے کہ تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

محکمے کی جانب سے ملازمین کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ 31 اگست تک تمام ملازمین کورونا وائرس کی ویکسینیشن کرا لیں ورنہ یکم ستمبر کو ان کی تنخواہ بند ہو جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں