پاکستان آنے کیلئے 6 سال سے زائد عمر کے افراد کاکورونا ٹیسٹ لازمی


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےنئی ٹریول ایڈوائزی جاری کر دی ہے جس کا اطلاق 9 اگسٹ سے ہوگا۔

سی اے اے کے مطابق 6سال اور زائد عمر کے تمام افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ 72 گھنٹوں سے پہلے کی نہ ہو۔ نئی ہدایات کے مطابق پاکستان آنے والے 6سال اور زائد عمر کے تمام مسافروں کا ملکی ایئرپورٹ پرریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔

چھ سال سے 12سال تک کے کورونا مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔ 12سال سے زائد عمر کے مسافروں کو مختص قرنطینہ مراکزمیں رکھا جائے گا۔ پاکستان پہنچنے والے مسافروں پراضافی شرائط بھی لاگو ہوسکتی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں