’ سوری اماں ابا لگی ناک کاٹ دی میں نے‘


بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور نمرتا سنگھ کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنی ناک کٹوا لی۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ علی خان نے اپنی زخمی ناک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ سوری اماں ابا لگی ناک کاٹ دی میں نے‘۔

ویڈیو میں سارہ علی خان خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں ناک ناک؟ میری ناک آؤٹ اور اس دوران وہ اپنی زخمی ناک سے پٹی ہٹا دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کے مداح ان سے پوچھ رہے ہیں کہ ان کی ناک کیسی زخمی ہوئی؟

سارہ کے کچھ مداحوں نے انسٹاگرام پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)


متعلقہ خبریں