حکومت کے کھوکھلے وعدے کاغذ کے ٹکڑے پربھی لکھنے کے قابل نہیں، بلاول

حکومت کے کھوکھلے وعدے کاغذ کے ٹکڑے پربھی لکھنے کے قابل نہیں، بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے کھوکھلے وعدے کاغذ کے ٹکڑے پربھی لکھنے کے قابل نہیں ہیں۔

کورونا: کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم ذمہ دار ہوں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی ناامیدی کا سبب وہ شخص ہے جس نے عوام کو 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم نا اہل اور ناقابل حکومت کا بوجھ اٹھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے۔

بلاول نے ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا اشارہ دے دیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ نے قوم کو درپیش سب سے بڑے چیلنج کی طرف سے آنکھیں بند کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں