افغانستان: وزیر دفاع کے گھر پر خود کش حملہ

افغانستان: وزیر دفاع کے گھر پر خود کش حملہ

کابل: افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع  کے گھر پر خود کش حملہ ہوا ہے تاہم وہ اور ان کے خاندان کے تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔

افغانستان: صدر اشرف غنی نے ملکی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیدیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے وسطی کابل میں قائم مقام وزیردفاع بسم اللہ محمدی کے گھر کے باہر بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی۔

رپورٹس کےمطابق زوردار دھماکے کے بعد علاقے سے شدید فائرنگ اور دستی بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

افغانستان کے 200 اضلاع پر طالبان کا کنٹرول

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت خود کش حملہ کیا گیا اس وقت خوش قسمتی سے قائم مقام وزیر دفاع اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

مؤقر افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع کی فیملی کے افراد بھی اس وقت وہاں نہیں تھے۔ اس بات کی تصدیق خود وزیر دفاع نے کی ہے۔

افغانستان کے اہم صوبائی دارالحکومت پر طالبان کا بڑا حملہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں