کورونا وائرس، خطرناک ممالک کی فہرست جاری


واشنگٹن: امریکہ نے کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر امریکہ کی جانب سے 16 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے تو اس وقت کورونا کی وجہ سے خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔

امریکی مرکز برائے تحفظ و انسداد امراض کی جاری کردہ فہرست میں یونان، آئر لینڈ، لیبیا، اندورا، قازقستان، مالٹا، لیسوتھو، کوراکاؤ، جبل طارق، غواڈالوپ، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بار تھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن جیسے ممالک شامل ہیں۔

ان ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

امریکی مرکز کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر سفر کرنے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے اور غیر محفوظ شدہ مسافروں کو ان مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہو کر اسپتال پہنچنے اور شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان:نوجوانوں میں تیزی سےکورونا پھیلنے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں بغیر علامات یا معمولی علامات والا کورونا ہوسکتا ہے تاہم اس کے علاوہ مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔


متعلقہ خبریں