“فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر”میم 84 لاکھ میں نیلام


رلانا ہویا ہنسانا پاکستانیوں کو ہرکام میں مہارات حاصل ہے، سوشل میڈیا پر ایک سے بڑھ کر ایک میمز بنانے کا شوق بھی کئی نوجوانوں کو ہے۔

“فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر’ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ان کئی مزاحیہ میمز میں سے ایک ہے جو پاکستانیوں نے بنائے، لیکن یہ پہلی میم ہے جو آن لائن 84 لاکھ روپوں میں نیلام ہو گئی ہے۔

2015 میں گوجرانوالہ کے ایک سرکاری ملازم محمد آصف رضا نے فیس بک پر ایک تصویر شئیر کر کے اپنے دوست کے ساتھ چھوٹا سا مذاق کیا، جس میں انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا دوست مدثر اب خود غرض ہوگیا ہے اور وہ اس سے اپنی دوستی توڑ رہے ہیں۔ اور کسی اورکو اپنا بیسٹ فرینڈ بنا رہے ہیں۔ جسے سوشل میڈیا پر فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثرکا نام دیا گیا۔

اس میم کے مشہور ہونے کے بعد جہاں مدثر سے ان کی دوستی بحال ہوئی وہیں انٹرنیٹ پر انھیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔

یہ معمولی سا مذاق اتنا وائرل ہوا کہ اس پر 47 ہزار لوگوں نے ری ایکٹ کیا، 56 ہزار لوگوں نے اسے شیئر کیا اور فیس بک پر 27 ہزار لوگوں نے اس کے نیچے اپنے تبصرے پوسٹ کیے۔

چھ سال بعد آصف نے اسے فاؤنڈیشن نامی این ایف ٹی پلیٹ فارم پر نیلامی کے لیے پیش کیا، جسے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی کمپنی میکینزم کیپیٹل کے شریک بانی اینڈریو کینگ نے 20 ایتھر میں خریدا ہے۔

ایتھر کی موجودہ ویلیو کے تحت پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 84 لاکھ روپے اور52 ہزار امریکی ڈالربنتی ہے۔

این ایف ٹی نامی نان فنجیبل ٹوکن ایک خاص قسم کا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ہے جو کہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کسی مزاحیہ میم، تصویر، ویڈیو یا دیگر قسم کے آن لائن مواد کا اصل مالک کون ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں